تشہد میں انگلی ہلانا

Egypt's Dar Al-Ifta

تشہد میں انگلی ہلانا

Question

ردہ ۔ فتوی نمبر ٨٦٦ بابت سال ٢٠٠٥ء مندرج استفتاء پر ہم مطلع ہوئے جو حسب ذیل سوال پر مشتمل ہے:

تشہد پڑھتے وقت انگلی ہلانے کا کیا حکم ہے؟ آیا یہ بدعت ہے یا سنت ؟

Answer

تشہد پڑھنے کے دوران شہادت کی انگلی سے اخلاص اور توحید کی طرف اشارہ کرنا نمازی کے لیے سنت ہے، اور اس حد تک فقہائے کرام کا اتفاق ہے لیکن ہاتھ بند کرنے اور اشارہ کرنے کے بارے میں اختلاف ہے ، واضح رہے کہ اختلاف صرف افضلیت کے بارے میں ہے ۔ فی نفسہ جواز میں اختلاف نہیں ہے، کیونکہ سنت مطھرہ میں اس کی کئی کیفیتیں وارد ہوئی ہیں ، بعض فقہا صرف تشہد کے وقت انگلی سے اشارے کو کافی کہتے ہیں، اور بعض اشارے کے ساتھ ساتھ انگلی کا ہلانا بھی مستحب جانتے ہیں، بہر حال یہ سب کیفیت سے متعلق سنتیں ہیں جنہیں نماز کے خشوع میں خلل کا باعث نہیں بنانا چاہئے.

و اللہ سبحانہ و تعالی اعلم.
 

Share this:

Related Fatwas