سخت غصے کی حالت میں طلاق

Egypt's Dar Al-Ifta

سخت غصے کی حالت میں طلاق

Question

ت سال ٢٠٠٥ء مندرج استفتاء پر ہم مطلع ہوئے جو مندرجہ ذیل سوال پر مشتمل ہے:

میں نے اپنی بیوی کو چھتیس سال کی مدت میں تین بار طلاق دے دی ہے، واضح رہے کہ میں شوگر کی بیماری میں مبتلا ہوں اور یہ بیماری اتنی سخت ہے کہ غصے کی حالت میں میں اپنے آپ میں نہیں رہ پاتا ہوں اور بے قابو ہو جاتا ہوں، اور میری بیوی مجھے غصہ دلاتی رہتی ہے اور میں اس کے ساتھ جھگڑا کرتا ہوں اور اس کو تین مرتبہ کہہ دیتا ہوں کہ '' تو مطلقہ ہے''. تو کیا میں اپنی بیوی کو پھر سے اپنے پاس لوٹا سکتا ہوں؟

Answer

اگر واقعی حالت ایسی ہو جیسا کہ سوال میں مذکور ہے کہ سوال کرنے والے نے اپنی بیوی کو تین مرتبہ یہ کہہ ديا کہ تو مطلقہ ہے، اور وہ ایسی بیماری کی حالت میں ہے کہ غصے کے وقت بے قابو ہو جاتا ہے اور اپنے آپ میں نہیں رہتا ہے اور طلاق کہنے کے وقت آپے سے باہر رہتا ہے ، اگر تینوں طلاق کے وقت اس کی یہی حالت تھی تو مذکورہ تینوں طلاقوں میں سے کوئی بھی طلاق واقع نہیں ہوئی.

لہذا سوال کرنے والے اور اس کی بیوی کے درمیان ازدواجی رشتہ اب بھی بر قرار اور جاری ہے .

باقی اللہ سبحانہ و تعالی زیادہ بہتر جاننے والا ہے
 

Share this:

Related Fatwas