دہشت گردی اور جہاد میں فرق

Egypt's Dar Al-Ifta

دہشت گردی اور جہاد میں فرق

Question

دہشت گردی اور جہاد میں کیا فرق ہے؟

Answer

دہشت گردی: قتل عام کے ذریعے، تخریب کاری جیسی پر تشدد کارروائیوں کے ذریعے، تکفیری نظریات عام کر کے یا افراتفری پیدا کرنے کیلئے افواہیں پھیلا کر معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانےاور اپنے سیاسی مقاصد کیلئے جائز حکومت پر سے لوگوں کا اعتماد ختم کرنے کا نام ہے ۔

جبکہ لفظ جہاد کی اصل جہد ہے اس کا معنی مشقت ہے اور اسی سے جہاد النفس ہے اور دوشمنوں سے جہاد ہے تاکہ وطن اور اہلِ وطن سے ان کا شر دور کیا جا سکے اور جان کا دفاع ایک متفق علیہ فطری امر ہے اور قرآن پاک میں ہے: اے نبیؐ جہاد کرو کفار اور منافقوں سے اور ان کے ساتھ سختی کرو۔ [التوبة: 73].

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس غازیوں کا ایک گروہ آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جہادِ اصغر سے جہادِ اکبر کی طرف تمہارا آنا بہترین ہے۔ انہوں نے عرض کی: بڑا جہاد کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: بندے کا اپنی خواہشات کے خلاف جہاد۔

جہاد ظالم سے لڑنے اور اسے پسپا کرنے کا نام ہے، جبکہ شدت پسندوں کا تشدد اور تخریب کاری خوف و ہراس اور دہشت گردی کا نام ہے، خواہ وہ جھوٹ بول کر اسے جہاد ہی کہتے رہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ لڑائی میں ان کا سامنا کرنا اور مقابلہ کرنا عینِ جہاد ہے۔

Share this:

Related Fatwas