دہشت گردی کا رجحان بڑھنے کی وجوہات

Egypt's Dar Al-Ifta

دہشت گردی کا رجحان بڑھنے کی وجوہات

Question

کیا دہشت گردی ایک نیا رجحان ہے؟ دور جدید میں اس کے بڑھنے کی وجہ کیا ہے؟

Answer

دہشت گردی بھی تقریبا انسانی وجود جتنا قدیمی رجحان ہےاور دہشت گردی اور انسانی وجود میں تعلق بڑی حد تک لازم وملزوم کا تعلق ہے۔ انارکی، دہشت اور تخریب کاری پھیلانے کے لیے تشدد اور مجرمانہ کارروائیوں کا استعمال ان ذرائع میں سے ایک ہے جن کا استعمال انسان نے اپنے حصولِ ہدف اور تسکینِ خواہش کیلئے کبھی ترک نہیں کیا۔ اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ سوشلائزیشن اور سماجی موافقت کے اسلوب یا منفی دقیانوسی تصورات کا بھی دہشت گردی کا  رجحان کو پھیلانے میں انتہائی خطرناک کردار ہے اور یہ تمام اسباب انتہاپسند شخص کے ناصرف اپنے معاشرے سے بلکہ پوری دنیا سے تصادم کے احساس کو تقویت دیتے ہیں۔ اور وہ عام طور پر تفسیرِ احادی (وہ تشریح جو اس شخص نےاختیار کی ہو اور صرف اسے ہی درست مانتا ہو) اور مخالفانہ نقطۂ نظر کی طرف مائل ہوتا ہے

انتہا پسندانہ گفتگو اور فکر کو مستحکم کرنے کا یہ دائنامک تدریجی پراسس اس طرح کام کرتا ہے کہ فرد دہشت گردی کو ممکنہ طریقے یا جائز اقدام کے طور پر قبول کر لیتا ہے، اور یہ طریقہ کار بالآخر اس شخص کو دہشت گردی کا دفاع کرنے یا اس کے ساتھ کام کرنے یا اس کی سپورٹ کرنے کی طرف لے جاتا ہے۔-لیکن ایسا ہونا  حتمی نہیں ہے-  

بہرحال ایک خاص تناظر میں انتہا پسندی کے رجحان کی تشریح کرنے والے متعدد نقطۂ نظر  اپنی تشریح سے حقیقی ہدف تب تک حاصل نہیں کر سکتے جب تک دہشتگردی کے موضوعی رجحانات اور بیرونی عوامل کو بیک وقت مدنظر نہیں رکھیں گے۔ کیونکہ انتہا پسندی حقیقت میں اتنی منظم اور پیچیدہ ہے کہ اسے خارجی عوامل سے الگ کر کے محض موضوعی جہت کی روشنی میں یا اس کے برعکس نہیں سمجھا جا سکتا ۔

Share this:

Related Fatwas