فصلوں میں بیع سلم
Question
اگر کوئی شخص دوسرے سے کچھ مال لے لے اور کہے کہ میں اس کے بدلےتمہیں فصل میں سے معین مقدار دے گا، حالانکہ فصل کی قیمت کبھی اس مال سے بڑھ جاتی ہے جو اس نے صاحب مال سے لیا ہے؛ تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد: "آجل " (تاخیر کے ساتھ ) کو "عاجل" (جلدی کے ساتھ) کے بدلے میں بیچنے کو فقہاء عظام کے ہاں بیع سلم سے تعبیر کیا جاتا ہے؛ جب اس کی شروط پائیں جائیں تو یہ بیع صحیح اور جائز ہوتی ہے؛ وہ شروط یہ ہیں:
1۔ خریدنے والے کو سامان متعین وقت اور معین جگہ پر دیا جائے، اور اس کی قیمت "عقد " کے وقت ہی ادا کی جائے۔
2۔عقد کرتے وقت سامان کی نوع، صفت اور مقدار کو ذکر کیا جائے۔
3۔ قبضے سے پہلے سامان میں تصرف جائز نہیں ہے؛ اگرچہ یہ تصرف "مسلم الیہ" (خریدار) ہی کے ساتھ کیوں نہ ہو۔
جب "بیع سلم" میں یہ شروط پائی جائیں، تو یہ بیع شرعا جائز اور صحیح ہوگی۔