نسیان کے مریض کا کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا
Question
بیماری کے سبب کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے جب کھڑے ہو کر ادا کرنے سے اسے نسیان لاحق ہو جاتا ہو؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! نماز ادا کرنے کا مقصد اسے ایسے ادا کرنا کہ انسان نماز کے جو افعال ادا کررہا ہو اسے ان کا ادراک بھی ہورہا ہو، اوراگر نمازی کھڑے ہوکر نماز ادا کر رہا ہو لیکن افعالِ نماز کا اسے ادراک نہ ہورہا ہو اور یہ ادراک اسے صرف بیٹھ کر نماز ادا کرنے سے ہی حاصل ہوتا ہو تو یہ اعتبار کیا جائے گا کہ وہ کھڑے ہوکر نماز ادا نہیں کر سکتا، اور وہ نبی اکرمﷺ کے اس فرمان میں شامل ہوجائے گا: '' صَلِّ قَائِمًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَى جَنْبٍ '' رواه البخاري عن عمران بن حصين رضي الله عنه مرفوعًا. یعنی کھڑے ہوکر نماز پڑہو اور اگر تم ایسا نہیں کر سکتے تو بیٹھ کر اور اگر بیٹھ بھی نہیں سکتے تو پہلو پر (لیٹ کر)۔
اس بناء پر: جب قیام کی وجہ سے انسان افعالِ نماز بھول رہا ہو تو اسے کیئے کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا جائز ہے
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔