امام کو آخری تشہد میں پانا

Egypt's Dar Al-Ifta

امام کو آخری تشہد میں پانا

Question

 ہم جب مسجد میں داخل ہوئے تو امام کو آخری تشہد میں پایا اور ہم بھی پوری جماعت کی شکل میں تھے، تو کیا ہمیں جماعت کےساتھ شریک ہو جانا چاہیے تھا یا کہ ایک دوسری جماعت کرواتے، کیونکہ ہم میں سے کچھ لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ جماعت پانے کیلئے کم از کم ایک رکعت کا پانا ضروری ہے؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جمہور علماۓ اسلام کا مذہب یہ ہے کہ اگر نمازی امام کے ساتھ نماز کے ایک جز میں بھی مل گیا اس نے جماعت کو پا لیا اگرچہ سلام سے پہلے قاعدہ اخیرہ کا آخری حصہ ہی کیوں نہ ہو۔
اس بناء پر ہم کہیں گے کہ آپ کیلئے آخری تشہد میں امام کے ساتھ نماز میں داخل ہونا جائز ہے اور جمہور علماۓ اسلام کی راۓ کے مطابق آپ کو جماعت کا ثواب ملے گا۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔

 

Share this:

Related Fatwas