سجدۂ تلاوت کے بعد قرآنِ کریم میں ...

Egypt's Dar Al-Ifta

سجدۂ تلاوت کے بعد قرآنِ کریم میں سے کچھ پڑھے بغیر امام کا رکوع میں چلے جانا

Question

سجدۂ تلاوت کے بعد قرآنِ کریم میں سے کچھ پڑھے بغیر امام کا رکوع میں چلے جانے کا کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! یہ جائز ہے مگر مستحب یہی ہے کہ قرآنِ کریم میں کچھ آیات پڑھ لے، امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مستحب یہ ہے کہ سجدۂ تلاوت کر کے کھڑا ہو کر کچھ آیات تلاوت کرے اور پھر رکوع کرے؛ لیکن اگر کھڑا ہوا اور کچھ پڑھے بغیر رکوع میں چلا گیا تو بھی جائز ہے۔( )
والله سبحانه وتعالى اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas