عورت کیلئے احرام کا لباس
Question
عورت کیلئے احرام کا لباس کیا ہو گا؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! حج یا عمرہ کرنے والی عورت اپنی عام لباس ہی پہنے گی جو سر کے بالوں سے لے کر پاؤں تک تمام جسم کو چھپانے والا ہو اور چہرے اور ہتھیلیوں کے علاوہ کوئی عضو بھی ظاہر نہ ہو، اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ مردوں کی بِھیڑ میں آنے سے بچے، اور اس کا لباس کھلا ہونا چاہیے جس میں جسم کے اعضاء نمایاں نہ ہوہے ہوں اور نگاہیں بھی اس کی طرف متوجہ نہ ہوں، اور سفید لباس پہننا اس کیلئے مستحب ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.