محرم الحرام میں ہجرت کا جشن منانا

Egypt's Dar Al-Ifta

محرم الحرام میں ہجرت کا جشن منانا

Question

 کیا واقعی نبی کی اکرم ﷺ کی ہجرت ربیع الاول کو ہوئی تھی؟ اگر بات اسی طرح ہے تو ہم کیوں پھر سن ہجری کے پہلے دن کو مناتے ہیں حالانکہ ہجرتِ رسولِ اکرم ﷺ محرام الحرام کے مہینے میں ہوئی تھی؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! نبی اکرم ﷺ ربیع الاول میں ہی مدینہ منورہ پہنچے تھے، لیکن محرم الحرام کو اس لئےسن ہجری کا پہلا مہینہ قرار دیا کہ ہجرت کے عزم کی ابتداء اسی مہینے میں ھوئی تھی؛ امام ابنِ حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: انہوں نے ہجری تاریخ کو ربیع الاول سے محرم تک مؤخر کیا، کیونکہ ہجرت کےعزم کی ابتدا محرم میں ہوئی تھی؛ اس لئے کہ بیعت ذی الحج میں ہوئی تھی اور یہ ہجرت کا مقدمہ تھی، اس بیعت اور عزمِ ہجرت کے بعد جو پہلا چاند چڑھا وہ محرم الحرام ہی کا چاند تھا، تو مناسب یہی ہے کہ اس کو نقطہ آغاز بنایا جائے، میرے علم کے مطابق محرم سے سن ہجری کی ابتدا کی یہی قوی وجہ ہے۔( )
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas