مکروہ اوقات میں سجدۂ تلاوت ادا کرن...

Egypt's Dar Al-Ifta

مکروہ اوقات میں سجدۂ تلاوت ادا کرنا

Question

کیا مکروہ اوقات میں سجدۂ تلاوت ادا کرنا جائز ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد!جب مکروہ اوقات میں یہ سجدہ آجائے تو انہی اوقات میں سجدۂ تلاوت ادا کرنا جائز ہے؛ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمارے مذہب کے مطابق نماز کیلئے ممنوعہ اوقات میں سجدۂ تلاوت ادا کرنا مکروہ نہیں ہے، سالم بن عمر، قاسم بن محمد،عطا، شعبی،عکرمہ،حسن بصری، امام اعظم ابوحنیفہ، اصحاب راے اور ایک روایت کے مطابق امام مالک کا بھی یہی قول ہے، اور علماء کے ایک گروہ نے کہا ہے کہ مکروہ ہے، ان میں سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ ، ابنِ مسیب امام مالک سے ایک روایت، اسحاق اور ابوثور رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین ہیں۔([1])

والله سبحانه وتعالى اعلم۔

 
 
 

 


[1]"المجموع شرح المهذب" (4/ 72): 

Share this:

Related Fatwas