الدعاء في الركوع رکوع میں دعا کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

الدعاء في الركوع رکوع میں دعا کرنا

Question

رکوع میں دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد!رکوع میں دعا کرنا مستحب ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے مروی ہے آپ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے رکوع اور اپنے سجود میں اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے : ''سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي '' أخرجه البخاري في "صحيحه".
امام الطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: رکوع میں دعا کرنا مستحب ہے؛ کیونکہ نبی اکرم ﷺ اکثر اپنے رکوع اور اپنے سجود میں اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: '' سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ''
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas