بیٹے کی تعلیم میں زکاۃ کا مال خرچ ک...

Egypt's Dar Al-Ifta

بیٹے کی تعلیم میں زکاۃ کا مال خرچ کرنا

Question

میرے پاس مال ہے اور میرا بیٹا باہر پڑھتا ہے، تو کیا اس مال کی زکاۃ کے پیسوں میں سے کچھ پیسے یا زکاۃ کے سارے پیسے بیٹے پر خرچ کرنا جائز ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! شرعا یہ بات مسلم ہے کہ زکاۃ دینے والے کیلئے فرض زکاۃ کا پیسہ اپنے اصول و فروع کو دینا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ ان کا نان ونفقہ شرعا اس آدمی پر لازم ہے، ہاں اگر بیٹا مقروض ہو تو مقروضوں کے مصرف سے اسے دے سکتا ہے، فقراء اور مساکین کے مصارف سے نہیں دے سکتا۔
اس بناء پر: سائل کیلئے اپنے بیٹے کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے، سواۓ اس صورت کے کہ بیٹا مقروض ہو۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas