حالتِ جنابت میں اللہ تعالی کا ذکر ک...

Egypt's Dar Al-Ifta

حالتِ جنابت میں اللہ تعالی کا ذکر کرنا

Question

کیا حالتِ جنابت میں اللہ تعالی کا ذکر کرنا جائز ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! حالتِ جنابت میں اللہ تعالی کا ذکر کرنا جائز ہے ہاں قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے؛ اللہ تعالی کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا • وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا﴾ [الأحزاب: 41 - 42]یعنی: اَے ایمان والو! یاد کیا کرو اللہ تعالی کو کثرت سے اور پاکی بیان کیا کرو اس کی صبح و شام۔'' اور اللہ تعالى نے فرمایا: ﴿إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ • الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ ]آل عمران: 190 - 191[ یعنی: بے شک زمین اور آسمان کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے بدلتے رہنے میں (بڑی) نشانیاں ہیں اہلِ عقل کیلئے وہ عقل مند جو یاد کرتے رہتے ہیں اللہ تعالی کو کھڑے ہوۓ اور بیٹھے ہوۓ اور پہلوؤں پر لیٹے ہوۓ اور غور کرتے رہتے ہیں آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں (اور تسلیم کرتے ہیں) اَے ہمارے مالک! نہیں پیدا فرمایا تو نے یہ (کارخانۂ حیات) بے کار ہے ۔ پاک ہے تو (ہر عیب سے) بچا لے ہمیں آگ کے عذاب سے۔''
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں: "كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وآله وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ". أَخرجه مسلم في "صحيحه".یعنی: نبی اکرم ﷺ اپنے تمام اوقات میں اللہ کا ذکر کیا کرتے تھے۔''
اس بات پر علماء کرام کا اجماع ہے کہ بے وضوء، جنابت حیض اور نفاس کی حالت میں انسان دل اور زبان کے ساتھ ذکرِ الٰھی کر سکتا ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ اپنی کتاب "الأذكار" میں فرماتے ہیں: اس بات پر علماء کرام کا اجماع ہے کہ بے وضوء، جنابت، حیض اور نفاس کی حالت میں انسان کیلئے دل اور زبان کے ساتھ ذکرِ الٰھی کرناجائز ہے اور یہ ذکر تسبیح و تہلیل، تکبیر وتحمید اور اور اللہ تعالی کے رسول ﷺ پر درود و سلام پڑھنے کی صورت میں کیا جا سکتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.


 

Share this:

Related Fatwas