زکاۃ کے مال سے فقراء کیلئے ذبیحے

Egypt's Dar Al-Ifta

زکاۃ کے مال سے فقراء کیلئے ذبیحے

Question

قربانی کے طور پر نہیں بلکہ صدقہ کے طور پر جو جانور غریبوں کے لئے ذبح کئے جاتے ہیں کیا انہیں زکاۃ میں شمار کرنا جائز ہے؟ 

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! صدقہ کے طور پر جو جانور غریبوں کے لئے ذبح کئے جاتے ہیں انہیں زکاۃ میں شمار کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ مال کی زکاۃ کیلئے ضروری ہے کہ مال ہی ہو، دوسری اشیاء جیسے کپڑے، گوشت اور دوائیاں مال کی زکاۃ کے طور پر نہیں دی جا سکتیں، مگر جب مستحق کی مصلحت کیلئے یہ اشیاء ضروری ہوں، تو اس وقت فقیر کو یہ اشیاء دینا جائز ہے جن کی قیمت مالِ زکاۃ کے مساوی ہو۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas