روزے کے درجات

Egypt's Dar Al-Ifta

روزے کے درجات

Question

 کیا روزے کے درجے ہیں، اگر ہیں تو کون سے ہیں؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جی ہاں روزے کے درجات ہیں، کچھ لوگ صرف کھانے اور پینے سے روزہ رکھتے ہیں، یہ سب سے کم درجے کا روزہ ہے، اور کچھ لوگ کھانے پینے، برے اعمال اور نازیبہ اقوال سے روزہ رکھتے ہیں، یہ پہلی قسم سے اعلی درجے کا روزہ ہے، اور کچھ خاص لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کھانے پینے سے، برے اعمال سے، نازیبہ اقوال سے روزہ رکھتے ہیں اور ان کے دل خوہشات سے اور ما سوی اللہ سے روزہ رکھتے ہیں، یہ سب سے اعلی درجے کا روزہ ہے، امام غزالی رحمہ اللہ نے روزے کو تین اقسام میں تقسیم کرتے ہیں:
1- عام لوگوں کا روزہ: پیٹ اور شرمگاہ کو قضاۓ شہوت سے روک دینا۔
2- خاص لوگوں کا روزہ: کان، آنکھ، زبان، ہاتھ، پاؤں اور تمام اعضاء کو گناہوں سے روک دینا۔
3- خاص الخواص لوگوں کا روزہ: یہ روزہ دل کا برے ارادوں اور دنیاوی افکار سے روزہ ہے، اور یہ اسے ما سوی اللہ سے كليةً روک دیتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas