نشے کا علاج

Egypt's Dar Al-Ifta

نشے کا علاج

Question

نشے کے علاج میں تجربہ کار لوگوں سے مدد لینے کا کیا حکم ہے؟

Answer

نشے کے علاج کے لیے تجربہ کار اور ماہر لوگوں کی مدد لینا شرعاً مطلوب امر ہے، اور ایک عقلمند شخص کو اپنی صحت ایسے غیر ماہر ڈاکٹروں کے حوالے نہیں کرنی چاہیے جو اپنے آپ کو ہر جن مولا سمجھتے ہیں؛ کیونکہ لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا اور ان کے علاج، صحت اور جسم کو نقصان پہنچانا فساد فی الارض کی ایک قسم ہے جو اسلام کے منافی ہے اس لئے کہ اسلام انسانی جان کی حمایت اور تحفظ کرنے کا حکم دیتا اور اس پر زیادتی کو حرام قرار دیتا ہے، مریض کے لیے دوائی تجویز کرنا ڈاکٹر کا خاصہ ہے، مہارت نہ رکھنے والے کسی بھی شخص کیلئے مریض کو دوائی تجویز کرنا جائز نہیں۔

Share this:

Related Fatwas