مسجد کو " ائر کنڈیشنر " دینا صدقہ ج...

Egypt's Dar Al-Ifta

مسجد کو " ائر کنڈیشنر " دینا صدقہ جاریہ ہے

Question

     کیا مسجد کو " اے سی " دینا صدقہ جاریہ میں داخل ہے؟              

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! امام بيجوري رحمہ اللہ اپنے "الحاشية الفقهية '' میں فرماتے ہیں: صدقہ جاریہ کو علماءِ کرام وقف پر محمول کرتے ہیں، جیسا کہ امام رافعی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے۔
اس بناء پر ہم کہیں گے، مسجد کو " اے سی" دینا مسجد پر وقف کرنا ہو گا اور یہ صدقہ جاریہ میں شامل ہو گا، لہٰذا دینے والے کو چاہیے کہ دیتے وقت کہے کہ میں نے فلاں مسجد پر فلاں شیٗ وقف کی یا اس جیسی کوئی اور عبارت کہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas