حائضہ (وہ عورت جو حیض کے ایام میں ہ...

Egypt's Dar Al-Ifta

حائضہ (وہ عورت جو حیض کے ایام میں ہو )کا میت کو غسل دینا

Question

کیا حائضہ عورت کا مسلمان عورت کی میت کو غسل دینا اور اسے کفن پہنانا جائز ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعدحائضہ عورت کا مسلمان عورت کی میت کو غسل دینا اور اسے کفن پہنانا جائز ہے، اس کا حیض میت کو غسل دینے سے مانع نہیں ہے، مذاہبِ اربعہ کے فقہاءِ کرام اس بات پر متفق ہیں، امام عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جنبی اور حائضہ کا میت کو غسل دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔([1])

علامہ شمس الدين الرملي الشافعي رحمه الله تعالى "نهاية المحتاج إلى شرح المنهاج" (3/ 20، ط. دار الفكر) میں فرماتے ہیں: جنبی اور حائضہ میت کو بلا کراہت غسل دے سکتے ہیں؛ کیونکہ وہ پاک ہیں تو جب وہ پاک ہیں تو وہ دوسروں کی طرح ہیں۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.



[1]أخرجه ابن أبي شيبة في "مصنفه" (2/ 454، ط. مكتبة الرشد).

Share this:

Related Fatwas