شوہر کا بیوی کے حج کے اخراجات برداش...

Egypt's Dar Al-Ifta

شوہر کا بیوی کے حج کے اخراجات برداشت کرنا

Question

کیا شوہر پر بیوی کے حج کے اخراجات برداشت کرنا واجب ہے 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! حج ارکانِ اسلام میں سے ایک رکن ہے اللہ تعالی نے فرمایا ہے: ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللهُ وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَاتَّقُونِ يَا أُولِي الْأَلْبَاب﴾ [ البقرة 197] یعنی: حج کے چند مہینے ہیں جو معلوم ہیں پس جو نیت کر لے ان میں حج کی تو اسے جائز نہیں بے حیائی کی بات اور نہ نافرمانی اور نہ جھگڑا حج کے دِنوں میں اور جو تم نیک کام کرو اللہ تعالی اسے جانتا ہے ، اور سفر کا توشہ تیار کرو اور سب سے بہتر توشہ تو پرہیز گاری ہے اور ڈرتے رہو مجھ سے اے عقلمندو !۔
حج ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے بشرطیکہ وہ مناسک کی ادائیگی کے لئے بدنی اور مالی طور پر ادا کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔
شوہر کا بیوی سے الگ مستقل مالی ذمہ ہے اور اسی طرح بیوی کا اس کے شوہر سے الگ مستقل مالی ذمہ ہے، پس جب ان میں سے ایک حج کی استطاعت رکھتا ہو دوسرا استطاعت نہیں رکھتا تو ان میں سے استطاعت رکھنے والے پر حج فرض ہو جاتا ہے، چاہے وہ شوہر ہو یا بیوی ہو۔ شرعی طور پر شوہر بیوی کے حج کے اخراجات ادا کرنے کا مکلف نہیں ہے، ہاں اگر ان میں ایک، دوسرے کو حج کے اخراجات دینا چاہے تو شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas