رمضان المبارک کے چھوٹے ہوۓ روزوں کی...

Egypt's Dar Al-Ifta

رمضان المبارک کے چھوٹے ہوۓ روزوں کی شعبان میں قضاء کرنا

Question

مجھ پر پچھلے کچھ سالوں سے بعض روزوں کی قضاء باقی ہے تو کیا میں شعبان کے مہینے میں قضاء کر سکتا ہوں؟ 

Answer

الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله وعلى آله وصحبه ومن والاه، وبعد: شعبان المعظم میں ان روزوں کی قضاء کرنا شرعا جائز ہے جو آپ کے ذمہ باقی ہیں چاہے مکمل شعبان میں ادا کریں یا اس کے کچھ دنوں میں؛ اس کی دلیل یہ ہے کہ ابو سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کو یہ فرماتے ہوۓ سنا ہے: مجھ پر رمضان کے روزے باقی ہوتے تھے تو میں شعبان کے علاوہ انہیں قضاء نہیں کر سکتی تھی۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas