روزے کے درجات

Egypt's Dar Al-Ifta

روزے کے درجات

Question

 کیا روزے کے درجات ہیں؟ اور یہ درجات کیا ہیں؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: جی ہاں روزے کے درجات ہوتے ہیں، کچھ لوگ صرف کھانے پینے کا روزہ رکھتے ہیں، یہ روزے کے درجات میں سب سے کم درجہ ہے، اور کچھ لوگ کھانے پینے،برے اعمال اور فضول گوئی سے روزے رکھتے ہیں، یہ درجہ پہلے والے سے اعلیٰ ہے، اور کچھ نیک انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جو کھانے پینے،برے اعمال اور فضول گوئی سے بھی روزے رکھتے ہیں، اور ان کے دل خواہشات سے اور ان کے خیالات ماسوی اللہ سے روزے میں ہوتے ہیں اور روزے کا یہی درجہ سب سے اعلی درجہ ہے، امام غزالی رحمہ اللہ نے روزے کی تین اقسام بیان فرمائی ہیں:
1- عام لوگوں کا روزہ: اور وہ پیٹ اور شرمگاہ کو ان کی خواہشات سے بعض رکھنا ہے۔
2- خاص لوگوں کا روزہ: وہ کان، آنکھ، زبان، ہاتھ پاؤں اور تمام اعضاء کو گناہوں سے روکنا ہے۔
3- خاص الخاص لوگوں کا روزہ: یہ دل کا برے ارادے دنیاوی افکار سے روزہ ہے، اور دل کو ماسوی اللہ عز وجل سےکلیۃً روک دینا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

.

Share this:

Related Fatwas