حاملہ عورت کا خون آنے کے دوران روز...

Egypt's Dar Al-Ifta

حاملہ عورت کا خون آنے کے دوران روزہ اور نماز ادا کرنا

Question

اگر عورت کو رمضان میں خون آ جاۓ اور وہ حاملہ بھی ہو تو کیا اس صورت میں اس کیلئے روزہ رکھنا جائز ہے؟ اور اس کے لئے نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! اس کے لئے روزہ رکھنا جائز ہے؛ کیونکہ یہ استحاضہ کا خون ہے، اور اس کے لئے نماز ادا کرنا بھی صحیح ہے؛ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: «صَلِّي وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ» رواه أحمد وابن ماجه. نماز ادا کرو اگرچہ خون چٹائی پر ہی کیوں نہ گر جاۓ۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas