جہاز کے مسافر کا دورانِ پرواز روزہ ...

Egypt's Dar Al-Ifta

جہاز کے مسافر کا دورانِ پرواز روزہ افطار کرنا

Question

 جہاز کا مسافر دورانِ پرواز روزہ کیسے افطار کرے گا؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! ہوائی مسافر روزہ اسی وقت افطار کرے گا جب اس نقطے کے پاس سے سورج غرورب ہو جاے گا جہاں پر وہ ہے، نہ تو وہ اپنے ملک کے وقت کے مطابق افطار کرے گا اور نہ ہی جہاں سے گزر رہا ہے اس ملک کا اعتبار کرۓ گا، بلکہ جس جگہ پر وہ ہے یہاں سے جب سورج مکمل غروب ہو جاۓ تو افطار کر لے، پس اگر اس پر یہ گراں ہو جاۓ تو سفر میں اس مشقتِ زائدہ کی وجہ سے افطار کر سکتا ہے، لیکن یہ افطار تکمیلِ یوم کا افطار نہیں ہو گا، اگر اس نے افطار کر لیا تو اس پر ایک دن کی قضا واجب ہو گی۔ غروب آفتاب کا لحاظ کیے بغیر پائلٹ جو اپنے اصلی ملک یا جہاں سے گزر رہے ہیں کے وقت کے اعتبار سے افطار کا اعلان کرتے ہیں شرعا صحیح نہیں ہے۔
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سورج غائب ہو جاتا ہے اور جہاز کی تیز رفتاری کے باعث مغرب کی سمت سے دوبارہ نکل آتا ہے، تو اس صورت میں روزہ دار پہلی دفعہ غروب ہونے پر ہی افطار کریں گے اس کے دوبارہ ظاہر ہونے یا لوٹنے کا اعتبار نہیں کریں گے،
والله سبحانه وتعالى أعلم

 

Share this:

Related Fatwas