لیلۃ القدر کا معنی
Question
اس فضیلت والے مہینے کی مناسبت سے؛ لیلۃ اکقدر کا کیا معنی ہے؟ کیا اس رات کو دیکھنا ممکن ہے جیسا کہ کچھ لوگ تصور کرتے ہیں؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! لیلۃ القدر کا مطلب ہے مغفرت والی رات، ایسی رات جس میں اعمال قبول ہوتے ہیں اور جہنم کی آگ سے چھٹکارہ ملتا ہے، اور جس میں عبادت کرنا ہزار مہینوں میں عبادت کرنے سے زیادہ بہتر ہے، اور اس میں فرشتے زمین کی طرف اترتے ہیں مومن روزے داروں پر سلام بھیجتے ہیں، ان کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔
اس رات کی فضیلت اور اس کی عظمت کی وجہ سے اللہ تعالی نے اسے رمضان المبارک کے اخری عشرے میں پوشیدہ کر رکھا ہے؛ تاکہ اس کی تلاش میں مسلمان کوشش کریں اور اس رات کی برکات کے حصول میں محنت کریں، اور اس لئے اللہ تعالی کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿ إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ۞ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ ۞ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ﴾ [القدر: 2-3]. یعنی: ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے اور آپ کچھ جانتے ہیں کہ شبِ قدر کیا ہے، شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔''
شبِ قدر ایسی نہیں جیسے بعض لوگ تصور کرتے ہیں، لیکن اس مقصد یہ کہ عبادت میں جد وجہد کی جاۓ اور نماز، تلاوتِ قرآنِ مجید، استغفار اور کثرت کے ساتھ نیک اعمال کیے جائیں اور کثرت کے ساتھ اللہ تعالی سے اس کی رحمت طلب کی جاۓ؛ کیونکہ اللہ تعالی اس رات دوسری راتوں کی نسبت دعا زیادہ قبول فرماتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.