ذوالحج کے پہلے عشرے میں روزں کی فضی...

Egypt's Dar Al-Ifta

ذوالحج کے پہلے عشرے میں روزں کی فضیلت

Question

ذوالحج کے پہلے نو دنوں کے روزوں کیا کتنی فضیلت ہے اور یومِ عرفہ کے روزے کی کتنی فضیلت ہے؟ 

Answer

الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله وعلى آله وصحبہ ومن والاه، وبعد: اس کی فضلیت میں حدیث مبارکہ آئی ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے فرمایا: "مَا مِنْ أَيَّامٍ أَحَبُّ إِلَى اللهِ أَنْ يُتَعَبَّدَ لَهُ فِيهَا مِنْ عَشْرِ ذِي الحِجَّةِ؛ يَعْدِلُ صِيَامُ كُلِّ يَوْمٍ مِنْهَا بِصِيَامِ سَنَةٍ، وَقِيَامُ كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْهَا بِقِيَامِ لَيْلَةِ القَدْر" أخرجه الترمذي في "سننه". اللہ تعالی کی عبادت کیلئے اس کے ہاں ذوالحج کے دس دنوں سے زیادہ محبوب دن اور نہیں ہیں، ان میں ہر دن کا روزہ سال کے روزوں کے برابر ہے اور ہر رات کا قیام لیلۃ القدر میں قیام کے برابر ہے۔ اس حدیث مبارکہ کو امام ترمذی نے اپنی "سنن" میں روایت کیا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas