دعوتِ اسلام پھیلانے والی کتب کی اشا...

Egypt's Dar Al-Ifta

دعوتِ اسلام پھیلانے والی کتب کی اشاعت میں زکاۃ کا مال خرچ کرنا

Question

تہذیب و تمدن میں مسلمانوں کے کردار کو متعارف کروانے کیلئے زکاۃ اور اوقاف کا مال خرچ کرنے کا کیا حکم ہے، کیونکہ اسلامی تہذیب کی بڑی کتب کے انگریزی تراجم کی سلسلہ وار نشر واشاعت میں مرکز کام کر رہا ہے یہ مختلف دینی علوم پر مشتمل سو کتب کا مجموعہ ہے، جنہیں ماہر علماءِ اسلام نے منتخب کیا ہے، ان کتب کے تراجم، نظرِ ثانی، نشر واشاعت اور نگرانی میں بہت پیسے خرچ ہوتے ہیں، تو کیا زکاۃ اور اوقاف کا مال ان جیسے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! دعوتِ اسلام کو عام کرنا اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کی اقسام میں سے ایک اہم قسم ہے؛ کبھی تو یہ جہاد اسلحہ سے ہوتا ہے اور کبھی زبان سے ہوتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے: : ﴿وَجَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا﴾ الفرقان: 52 یعنی: اور خوب ڈٹ کر مقابلہ کرو انکا قرآن (کی دلیلوں) سے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas