سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے نمازِ جمعہ ...

Egypt's Dar Al-Ifta

سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے نمازِ جمعہ کا حکم

Question

ہماری ایک فیکٹری ہے جس میں مسلمان اور عیسائی مرد اور عورتیں کام کرتی ہیں۔
ان مردوں اور عورتوں مین سے نمازِ جمعہ ادا کرنے کیلئے جو جانا چاہے ان کو ایک گھنٹا تنخواہ کے ساتھ ملتا ہے اور مسجد پانچ منٹ کی مسافت پر ہے۔
عیسائی اور کچھ معذور مسلمان جو جمعہ کیلئے نہیں جاتے وہ کام کرتے رہتے ہیں۔
فتوی اس بارے میں درکار ہےکہ سیکورٹی گارڈز،گیٹ کیپرز اور چوکیداروں کیلئے نماز جمعہ کا کیا حکم ہے؛ کیا یہ لوگ نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے اپنی جگہ چھوڑ سکتے ہیں؟
 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! شرعا یہ بات مسلم ہے کہ نمازِ جمعہ ہر عاقل بالغ مقیم مرد مسلمان پر واجب ہے، اور جو کسی عذر کی وجہ سے نمازِ جمعہ کیلئے جانے کی طاقت نہیں رکھتا وہ نمازِجمعہ کے بدلے ظہر کی نماز ادا کرے۔
مذکورہ سوال کے جواب میں: فیکٹری کے ملازمین میں سے جو نمازِ جمعہ کیلئے جانے کی طاقت رکھتا ہے اس پر جانا واجب ہے، اور جو کسی عذر کی وجہ سے نہیں جا سکتا وہ نمازِ جمعہ کے بدلے ظہر کی نماز ادا کرے۔ اور سیکورٹی گارڈز، گیٹ کیپرز اور چوکیداروں پر واجب نہیں ہے کہ نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے اپنی جگہیں چھوڑیں؛ کیونکہ فیکٹری کی حفاظت بھی امرِ واجب ہے، فیکٹری ذمہ داران پر واجب ہے کہ کم سے کم لوگوں کو یہ ذمہ داریاں سونپیں اور ان ملازمیں کے درمیان کام تقسیم کر دیں تاکہ یہ ملازمین لمبے عرصے تک نمازِ جمعہ سے لاتعلق نہ رہیں۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas