لڑکی کا اپنے منگیتر کو پہلی منگنی ک...

Egypt's Dar Al-Ifta

لڑکی کا اپنے منگیتر کو پہلی منگنی کے بارے میں نہ بتانا

Question

میری دو بار منگنی ہوئی اور دونوں بار ٹوٹ گئی، اب اگر کوئی مجھ سے منگنی کرنا چاہتا ہے تو کیا مجھ پر اسے پہلی منگنیوں کے ٹوٹنے کے اسباب بتانا لازم ہے؟ اگر میں نہیں بتاتی تو کیا شرعا اسے دھوکہ سمجھا جاۓ گا، اگرچہ اس لڑکے نے اس بارے میں پوچھا بھی نہ ہو۔ یاد رہے کہ میں دونوں لڑکوں کے ساتھ دینی اور اخلاقی طور پر شریعت کی پابندی کرتی رہی ہوں۔ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! منگنی شادی کے مقدمات میں سے ہے، اور جب تک عقدِ نکاح کے ارکان و شرائط نہ پاۓ جائیں تو یہ محض ایک وعدہ ہے، اگر معاملہ اسی طرح ہے جیسے سوال میں وارد ہوا ہے کہ اس کی دو بار منگنی ہوئی اور ٹوٹ گئی اور وہ دینی او اخلاقی طور پر شریعت کی پابند رہی ہو تو جب تک اس نئے لڑکے نے سابقہ منگنیوں کے بارے میں نہیں پوچھا اور لڑکی نے بھی نہیں بتایا تو لڑکی گناہگار نہیں ہو گی مگر جب لڑکے نے پوچھا لیا تو لڑکی پراسے صراحت کے ساتھ بتانا لازم ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas