نذر مانی ہوئی چیز کے بارے میں شک ہو...

Egypt's Dar Al-Ifta

نذر مانی ہوئی چیز کے بارے میں شک ہونا

Question

ایک آدمی نےکوئی نذر مانی پھر اسے نذر کی چیز پر شک ہو گیا، تو اس کا کیا حکم ہے؟

Answer

جس نے نذر مانی اور پھر اس کو نذر کی قسم میں شک ہو جائے یا بھول جائے کہ نمازکی نذر مانی تھی یا کہ روزہ یا صدقہ یا کسی اور چیز کی، پس وہ اجتہاد کرے گا یہاں تک کہ اسے کسی ایک چیز پر غالب گمان ہو جائے تو اس پر عمل کرے گا۔ اگر اس نے اجتہاد کیا مگر معلوم نہ ہو سکا کہ اس نے کس قسم کی نذر مانی ہے تو اسے قَسم کا کفارہ ادا کرنا ہو گا؛ کیونکہ نذر مانی ہوئی چیز میں شک ہونا ایسا ہی ہے جیسے اس کا نام نہ لیا گیاہو، اور اس لیے بھی کہ نذر کی نوع کو متعین کرنے سے عاجز ہونے کی وجہ سے وہ اس شخص کی طرح ہو جاتا ہے جس نے نذر مانی اور پھر اسے پورا نہ کرسکا۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas