نذر مانی گئی چیز میں شک ہونا

Egypt's Dar Al-Ifta

نذر مانی گئی چیز میں شک ہونا

Question

ایک آدمی نے نذر مانی اور پھر نذر مانی گئی چیز پر شک ہو گیا۔ تو کیا حکم ہے؟

Answer

جس نے نذر مانی پھر نذر والی چیز میں اسے  شک ہو گیا یا بھول گیا  کہ وہ نماز تھی  یا روزہ تھا  یا صدقہ تھا یا کوئی اور چیز تھی؟ وہ اجتہاد کرے  یہاں تک کہ  کسی ایک چیز پر اس کا ظن غالب آ جاۓ تو اسی پر عمل کرے اور اگر اجتہاد کے باوجود کوئی ایک چیز ظاہر نہ ہو تو قسم کا کفارہ ادا کرے گا۔ کیونکہ نذر  والی چیز کے بارے میں شک کرنا اس کا نام نہ لینے کے مترادف ہے، اور اس لیے کہ نذر کی قسم کو متعین کرنے سے عاجز آنا اسی طرح ہے جس طرح کسی نے کسی چیز کی نذر مانی اور پھر اسے پورا نہ کر سکا۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas