بچے اور مجنون کی طلاق

Egypt's Dar Al-Ifta

بچے اور مجنون کی طلاق

Question

ایک بچے کی اس کے والد نے شادی کی پھر والد فوت ہو گیا، اور بچے پر ولایت اس کے بھائی کی طرف منتقل ہوگئ، تو بچے نے یا اس کے ولی نے اگر بچے کی بیوی کو طلاق دی کیا واقع ہو گی؟ یاد رہے کہ بچے کی عمر تیرا 13 سال ہے اور ابھی وہ بالغ نہیں ہوا ہے۔ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آله وصحبہ و من والاه۔ وبعد: مذکورہ صوتِ حال کے مطابق اگر بچے نے یا اس کے ولی نے طلاق دی تو طلاق واقع نہیں ہو گی؛ کیونکہ فقہاءِ عظام نے لکھا ہے کہ طلاق دینے کا اہل عاقل بالغ اور بیدار شوہر ہوتا ہے؛ لہٰذا نہ تو بچے کے والد کی طلاق واقع ہو گی، نہ ہی مجنون کی، نہ ہی سوۓ ہوۓ کی اور نہ ہی بچے کی اگرچہ وہ قریب البلوغ ہی کیوں نہ ہو۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas