اعداد اور سالوں سے بدشگونی لینا
Question
انسان کا یہ بد شگونی لینے اور وہم کرنے کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے کہ اسے کچھ خاص عددوں سے یا سالوں سے یا کسی گھر میں داخل ہونے سے یا کوئی کپڑا پہننے وغیرہ سے نقصان پہنچ جاۓ گا یا اسے ان کی وجہ سے موت آ جاۓ گی؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ ارقام اور ایام وغیرہ سے بد شگونی لینے سے شریعتِ مطہرہ نے منع فرمایا ہے؛ کیونکہ امور اپنے اسباب اور اللہ تعالی کی قدر کی وجہ سے جاری ہوتے ہیں، ان اشیاء کا انسان کو ملنے والی خیر یا اسے پہنچنے والے نقصان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.