طوافِ قدوم کا وقت

Egypt's Dar Al-Ifta

طوافِ قدوم کا وقت

Question

 طوافِ قدوم کا وقت کیا ہے؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آله وصحبه و من والاه۔ وبعد: اول: طوافِ قدوم کی تعریف: فقہاء کی اصطلاح میں بیت الحرام کے گرد چکر لگانے کو طواف کہتے ہیں، اور طوافِ قدوم وہ ہوتا ہے جو مکہ آنے والے لوگ کرتے ہیں، مکہ کے رہائشی نہیں کرتے۔
اورطواف قدوم جمہور فقہاءِ اسلام کے نزدیک سنت ہے۔
دوئم: طوافِ قدوم کا وقت: طوافِ قدوم کا وقت مکہ میں داخل ہوتے ہی شروع ہو جاتا ہے اور مستحب یہ ہے کہ مکہ میں داخل ہونے والا رہائش وغیرہ کراۓ پر لینے سے پہلے طوف کرنے میں جلدی کرۓ، کیونکہ یہ طواف کرنا بیت اللہ شریف کو سلام پیش کرنے کے مترادف ہے، اور جمہور فقہاءِ اسلام کے نزیک حاجی کیلئے اس کا آخری وقت وقوفِ عرفہ تک ہوتا ہے؛ کیونکہ وقوف کے بعد فرض طواف مطلوب ہوتا ہے اور وہ فرض طواف طوافِ زیارت ہے۔ عمرہ کرنے والے کو عمرہ کا طواف طوافِ قدوم سے مستغنی کر دیتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

 

 

Share this:

Related Fatwas