اسٹاک ایکسچینج میں ڈیل کرنا
Question
کیا اسٹاک ایکسچینج میں مضاربت کرنا حلال ہے؟ کیونکہ میں نے دس ہزار پونڈ کے بونڈز خریدے ہیں اور ان کے ساتھ مضاربت کی تو دو سالوں میں یہ کافی بڑی رقم بن گئی ہے، تقریباً دو سال پہلے میرے ایک دوست نے مجھے کہا تھا کہ یہ معاملہ شرعاً جائز نہیں ہے، لیکن میں نے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کی اور اپنا کام جاری رکھا اور میرا منافع ہر روز بڑھ رہا ہے۔ اگر یہ کام حرام ہے تو اس مال کا کیا کروں جو میں نے مضاربت سے کمایا ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: اگر نیت مارکیٹ میں ہیرا پھیری کی نہیں بلکہ کاروبار کرنے کی نیت ہے تو اسٹاک ایکسچینج میں معاملات اور کاروبار کرنا شرعا جائز ہے بشرطیکہ کمپنی کی سرگرمیاں جائز ہوں اور کمپنی کے اثاثہ جات اور کاغذات ثابت شدہ اور معلوم ہوں، پس جب یہ شرائط پائی جارہی ہوں تو آپ کا مال حلال ہے اس میں کوئی حراج نہیں ہے؛ کیونکہ اسٹاک ایکسچینج اصل میں مال بڑھانے کا ذریعہ ہے، جوۓ کی مارکیٹ نہیں ہے، لیکن جس نے بھی اسے اس کے مقصد سے پھیرا وہ گناہ گار ہو گا۔
والله سبحانه وتعالى أعلم