سوگ کی شرعی مدت

Egypt's Dar Al-Ifta

سوگ کی شرعی مدت

Question

میت کے اہلِ خانہ کیلئے سوگ منانے کی مدت کیا ہے؟ 

Answer

مدة الإحداد الشرعية

 

 

 

 

 

 

سوگ کی شرعی مدت

سوال
میت کے اہلِ خانہ کیلئے سوگ منانے کی مدت کیا ہے؟
جواب: الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ سوگ کہتے ہیں زینت والے کپڑوں کو سرمہ لگانے، خوشبو اور زیور کو ترک کر دینے کو۔ اور میت کے رشتہ داروں کیلئے شرعی سوگ وفات سے لے کر تین دن اور تین راتیں جائز ہے اور اس کے بعد حرام ہے مگر جب وفات پانے والا شوہر ہو تو اس کی بیوی پر چار مہینے اور دس دن سوگ منانا واجب ہے؛ بنی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھنے والی عورت کیلئے کسی پر تین دن سے زیادہ سوگ منانا جائز نہیں سوائے شوہر کے، اس پر وہ چار مہینے اور دس دن سو منائے گی۔ متفق عليه.
والله سبحانه وتعالى أعلم.


 

Share this:

Related Fatwas