طلاقِ بائن کا معنی اور طلاقِ ...

Egypt's Dar Al-Ifta

طلاقِ بائن کا معنی اور طلاقِ بائن والی عورت کی عدت

Question

طلاقِ بائن کا معنی کیا ہے اور طلاقِ بائن والی عورت کب کسی دوسرے شخص سے شادی کر سکتی ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ "بینونتِ طلاق " کا مطلب ہے کہ عورت کا اپنی زوجیت سے مکمل طور پر نکل جانا اور اس کا اپنے شوہر سے زوجیت کا تعلق اس طرح ختم ہو جانا کہ ان کے درمیان کوئی ازدواجی ربط باقی نہ رہے، یعنی شوہر پر اس عورت کیلئے نفقہ واجب نہیں رہا، عورت پر شوہر کی اطاعت بالمعروف واجب نہیں رہی، دونوں میں سے اگر ایک فوت ہو گیا تو دوسرا میراث کا حق دار نہیں ہو گا، اور عدت کے بعد اس عورت کیلئے کسی دوسرے شخص سے شادی کرنا جائز ہو گا۔ اس میں طلاقِ بائنہ کا بینونتِ صغری کے ساتھ ہونے میں یا طلاقِ بائنہ کا بینونتِ صغری کے ساتھ ہونے میں کوئی فرق نہیں ہے۔
اگر عورت کو حیض نہیں آتا تو اس کی عدت تین ہجری مہینے ہیں، اگر حاملہ ہے اس کی عدت وضعِ حمل ہے اور وہ عورت جس کو حیض آتا ہو تو اس کی عدت بعض فقہاءِ اسلام کے نزدیک تین حیض ہیں اور بعض کے نزدیک تین طہر ہیں اور مصر میں معمول یہ ہے کہ اس عورت پر تین حیض اس طرح گرز جائیں کہ پہلے حیض کی ابتدا طلاق واقع ہونے کے بعد ہوئی ہو، اور اس کا پتا عورت کے خبر دینے سے چلے گا۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas