نمازِ وتر اور نمازِ فجر میں دعاءِ ق...

Egypt's Dar Al-Ifta

نمازِ وتر اور نمازِ فجر میں دعاءِ قنوت کے متعلق فقہاء کرام کے مذاہب

Question

کیا دعاءِ قنوت نمازِ وتر اور نمازِ فجر دونوں میں پڑھی جاتی ہے یا ان میں سے کسی ایک میں؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ حنفی علماءِ کرام کہتے ہیں: نمازِ وتر کی تیسری رکعت میں سورہ پڑھنے کے بعد دعاءِ قنوت پڑھنا واجب ہے، اور اس کے علاوہ دوسری نمازوں میں دعاءِ قنوت نہیں ہے۔
شافعی علماءِ کرام کہتے ہیں: صبح کی نماز کی آخری رکعت کے درمیان میں اور رمضان کے دوسرے نصف میں نمازِ وتر میں دعاءِ قنوت سنت ہے۔ یہ ان کے نزدیک سنتِ "أبعاض" میں سے ہے پس اگر اسے جان بوجھ کر چھوڑ دیا جائے تو سجدہ سہو کے ساتھ اس کی کمی کو پورا کیا جاےٴ گا۔
حنبلی علماءِ کرام کہتے ہیں: پورا سال نمازِ وتر میں دعاءِ قنوت پڑھنا سنت ہے۔ اس گفتگو سے سوال کا جواب معلوم ہو چکا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas