نو محرم کے روزے میں دو نیتوں کو جمع...

Egypt's Dar Al-Ifta

نو محرم کے روزے میں دو نیتوں کو جمع کرنا

Question

پیر کے دن روزہ رکھنا میری عادت ہے اور اس سال نویں محرم کو سوموار کو ہے۔ تو کیا پیر کے روزے کی نیت اور نویں محرم کے روزے کی نیت کو ایک ہی دن اکٹھا کرنا جائز ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ جی ہاں، محرم کی نویں تاریخ کے روزے کی نیت اور پیر کے دن سنت روزے کی نیت کو اکٹھا کرنا شرعی طور پر جائز ہے، اس طرح ان دو دنوں میں سے ہر ایک کے روزے کا ثواب حاصل ہو جائے گا؛ کیونکہ پیر کے دن کے روزے اور نویں محرم کے روزے کا مقصد روزہ رکھ کر اس دن کا احیاء کرنا ہے اور اس مذکورہ حالت میں یہ مقصد حاصل ہو رہا ہے، پس دونوں نیتین معتبر ہوںگی۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas