سوگ کی شرعی مدت

Egypt's Dar Al-Ifta

سوگ کی شرعی مدت

Question

سوگ کی شرعی مدت کیا ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! شریعت میں سوگ زیب وزینت والے کپڑے، سرمہ، خوشبو، زیور اور اس جیسی اشیاء کو ترک کرنے کو کہتے ہیں اگر کسی کے قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی فوت ہو جاۓ تو اس پر تین دن اور تین راتیں سوگ منانا جائز ہے، اس کے بعد حرام ہے، مگر جب فوت ہونے والا شوہر ہو تو اس کی بیوی پر چار مہینے اور دس دن سوگ منانا واجب ہے؛ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: '' لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، إِلا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا '' متفق عليه. یعنی: جو عورت بھی اللہ اور اس کے رسول – صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھتی ہے اس کیلئے تین دن سے زیادہ سوگ منانا حلال نہیں ہے، سواۓ اپنے شوہر کے، اس پر وہ چار مہینے اور دس دن سوگ مناۓ۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas