قسط پر بیچنے اور نقدی بیچنے میں مباح منافعہ
Question
قسطوں پر بیچنے میں اور نقدی بیچنے میں مباح منافعہ یا کمائی کی کیا مقدار ہے؟
Answer
اللہ تبارک و تعالی ارشاد فرماتا ہے:( وَأَحَلَّ اللّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا) - اور اللہ نے تجارت کو حلال کیا اور سود حرام کیا - [سورہ بقرہ: ٢٧٥] ، اور شریعت نے منافعہ کی کم از کم کی یا زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد مقرر نہیں کی ہے. اس بنا پر نقدی بیچنے اور قسطوں پر بیچنے میں منافعہ کی کوئی متعین مقدار نہیں ہے ، لیکن ہم سوال کرنے والے کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ خرید و فروخت کرنے والوں کے ساتھ مہربانی برتے ، اور حد سے زیادہ منافعہ نہ بڑھائے کیونکہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے روایت کی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ تعالی اس نرم خو شخص پر رحم فرمائے جو بیچنے، خریدنے اور قرضہ واپس لینے میں نرمی کا برتاؤ کرے''. اس حدیث کی امام بخاری نے روایت کی ہے. اور اس طرح سے ایک انسان ان فقہائے كرام کے اختلاف سے بھی نکل سکتا ہے جنہوں نے اس کی ایک حد مقرر کی ہے.
امید ہے کہ مذکورہ بیان سے جواب حاصل کر لیا جائیگا.
و اللہ سبحانہ و تعالی أعلم.