عدد طواف میں شک
Question
سائل کہتا ہے: میں نے اِسی سال حج کیا اور طواف افاضہ کے دوسرے چکر میں بیمار پڑ گیا چونکہ میں گھٹنوں کے سخت درد میں مبتلا ہوں اور طواف دوسری منزل پر پورا کیا ، خیر بات یہ عرض کرنی ہے کہ میں پہیہ دار کرسی پر بیٹھا اور اس کو چلانے کے لئے ایک بچے کی مدد حاصل کر لی لیکن سخت درد کی وجہ سے مجھے یقینی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے باقی ماندہ چکر چھ ہی پورے کئے یا سات ، لیکن واضح رہے کہ اس بچے نے یہ اقرار کیا کہ اس نے سات چکر مکمل کر دئے لیکن مجھے اس میں شک ہے.
سائل اس بارے میں شرعی حکم بیان کرنے کی درخواست کرتا ہے.
Answer
سوال میں مذکور صورت کے پیش نظر جس میں سائل نے وہیل چیر چلانے کے لئے ایک بچے کی مدد حاصل کی تھی اور اس بچے نے یہ اقرار کیا کہ اس نے طواف کے باقی ماندہ چکر مکمل کر دئے تو سائل کا حج درست ہے ، ایسی صورت میں شک کا کوئی اعتبار نہیں ہے.
امید ہے کہ مذکورہ بالا بیان سے جواب حاصل کر لیا جائیگا.
باقی اللہ سبحانہ و تعالی زیادہ بہتر جاننے والا ہے.