نمازِ چاشت کا وقت اور عددِ رکعات، اور اکیلے نمازی کیلئے دعاءِ قنوت کا حکم
Question
سائل کے درج ذیل سوالات ہیں:
1- نمازِ چاشت کا وقت کون سا ہے اور اس نماز کی رکعات کی تعداد کتنی ہے؟
2- کیا نمازِ فجر کی دوسری رکعت میں دعاءِ قنوت (مذہب شافعیؒ کے مطابق) باجماعت نماز کے ساتھ خاص ہے یا کہ اکیلا نمازی بھی اس حکم میں شامل ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ پہلے سوال کے جواب میں ہم کہیں گے کہ نمازِ چاشت کا وقت سورچ بلند ہونے سے لے کر زوال آفتاب تک ہے اور اس نماز کی چار یا چار سے زیادہ رکعات ادا کی جاتی ہیں؛ کیونکہ بنی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم چاشت کی نماز میں چار ادا کیا کرتے اور جتنی رکعات چاہتے چار سے زیادہ پڑھ لیا کرتے تھے۔
دوسرے سوال کے جواب میں: نمازِ فجر کی دوسری رکعت میں دعاءِ قنوت باجماعت نماز کے ساتھ خاص نہیں بلکہ اکیلے نمازی کیلئے بھی دعاءِ قنوت سنت ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.