جب حقوقِ طبع محفوظ ہوں تو صاحبِ کتا...

Egypt's Dar Al-Ifta

جب حقوقِ طبع محفوظ ہوں تو صاحبِ کتاب کی اجازت کے بغیر کتاب طبع کرنا

Question

میرے پاس پرنٹنگ پریس ہے اور کسی افریقی ملک کے میرے ایک گاہک نے مجھے ایک کتاب چھاپنے کیلئے کہا ہے جو کسی عربی ملک کے کسی ناشر کی ہے اور اس کتاب پر لکھا ہوا ہے '' حقوقِ طبع محفوظ ہیں'' اور یہ کتاب اسے بہت زیادہ مقدار میں چاہیے اور اس میں منافع بھی کافی زیادہ ملے گا، پرنٹنگ پریس میں میرے اکثر حصہ دار یہ کتاب چھاپنے پر راضی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا یہ کتاب چھاپنا جائز ہے؟  

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: اگر صورتِ حال یہی ہے جو سوال میں بیان کی گئی ہے کہ مذکورہ کتاب کے حقوقِ طبع محفوظ ہیں، تو سائل کیلئے یا کسی اور کیلئے تجارتی سطح پر اس کتاب کو طبع کرنا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ صاحبِ حق کی اجازت کے بغیر اس کتاب کے طبع کرنے میں اس کی حق تلفی ہے چاہے یہ حق مصنف کا ہو یا ناشر کا ہو، اس لئے اس کی اجازت کے بغیر یہ کتاب چھاپنے سے ہونے والا منافع شرعا حرام ہوگا۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas