نماز کے دوران نماز کی رکعتوں کو شما...

Egypt's Dar Al-Ifta

نماز کے دوران نماز کی رکعتوں کو شمار کرنے والا قالین بنانے کا حکم

Question

 نماز کے دوران نماز کی رکعتوں کو گننے والا قالین بنانے کا کیا حکم ہے؟ یہ بزرگوں اور ان کے علاوہ ان لوگوں کے لیے ہے جو اکثر اوقات نماز میں بھول جاتے ہیں؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ نماز میں بھول جانے پر متنبہ کرنا اصلاً جائز ہے؛ پس مقتدی کے لیے یہ مشروع کیا گیا ہے کہ جب امام غلطی کرے تو سبحان اللہ کہے بشرطیکہ وہ مقتدی مرد ہو اور اگر مقتدی عورت ہو تو اس کے لئے تالی بجانا مشروع ہے، یہاں تک کہ نماز سے باہر والوں کے لیے بھی نماز پڑھنے والے کو لقمہ دینا جائز ہے۔ امام الباجی مالکی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "المنتقى شرح الموطأ" (1/ 152، ط. مطبعة السعادة) میں فرمایا: اور جو شخص نماز میں نہ ہو اس کے لیے نماز پڑھنے والے کو لقمہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی بات کو امام مالک رحمہ اللہ نے "المختصر" میں بھی فرمایا ہے۔
اور امام ابن مفلح حنبلی رحمہ اللہ کی کتاب "الفروع" (2/ 269، ط. الرسالة) میں ہے: [اور جو شخص نماز میں نہ ہو اس کے لئے بھی نمازی کو لقمہ دینا جائز ہے اور اس سے نماز باطل نہیں ہوتی]۔
اور امام ابن قدامہ حنبلی کی "المغنی" (2/ 45، ط. مكتبة القاهرة) میں ہے: [اس شخص کیلئے بھی نمازی کو لقمہ دینا جائز ہے جو اس کے ساتھ نماز نہ پڑھ رہا ہو۔ اور جنابِ نجار نے اپنی سند کے ساتھ جنابِ عامر بن ربیعہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں مکہ مکرمہ میں بیٹھا ہوا تھا، اور مقامِ ابراہیم -على نبينا وعليه الصلاة والسلام- پر ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا، جبکہ ایک اور آدمی اس نمازی کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا، جو اسے تلقین کر رہا تھا۔ جب دیکھا تو وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے]۔
اس بنا پر اور سوال کے تناظر میں: شریعت کی رو سے اس ایجاد میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جب تک کہ یہ نماز کی رکعتوں کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد کر رہی ہو، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو نماز میں اکثر بھول جاتے ہیں۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas