مسلمانوں کا خلیفہ
Question
کیا کوئی ایسا شخص موجود ہے جو مسلمانوں کا خلیفہ بن سکے؟
Answer
اسلامی خلافت کا مفہوم – اس کے مطابق جو مفہوم دہشت گرد تنظیم داعش کے تصور میں ہے – ہی حقیقت کے منافی ایک غلط مفہوم ہے جس کا نفاذ ناممکن ہے اور چہ جائیکہ لوگوں کو اسلحہ کے زور پر اس خلافت کو قبول کرنے پر مجبور کیا جاۓ اور مسلمانوں کا خون بہایا جاۓ، داعش کے انہیں کاموں نے اسے ایک فاسد تنظیم میں تبدیل کر دیا جو اسلامی خلافت کے تصور کو مسخر کرنا چاہتی ہے تاکہ اپنے ان مجرمانہ افعال کو جواز فراہم کر سکے جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور اسلام ان سے بری ہے۔
صدیوں سے اسلامی خلافت ترقی کر رہی ہے اسلامی ممالک کی سرحدیں بڑھنے، لوگوں میں اسلام پھیلنے اور ان ممالک کی سرحدیں دور دور پہنچ جانے کے ساتھ ساتھ خلافت بھی اب ویسی نہیں جیسی خلافت راشدہ کے زمانے میں ہوا کرتی تھی، یہ بات ہرعاقل اور صاحبِ بصیرت کو معلوم ہے اور یہ ایسی حقیقت ہے جس کا مسلمان طویل تاریخ میں مشاہدہ کرتے آ رہے ہیں جو کہ حکمرانوں، سلطانوں، صدور اور شہزادوں کی تبدیلیوں سے بھری پڑی ہے ۔
پہلے ہر ملک یا کئی ممالک پر ایک حکمران ہوتا تھا لوگ جس کی بیعت کرتے تھے وہ ان پر حکومت کیا کرتا تھا اور اسی طرح دوسرے ملک کے لیے کوئی دوسرا حکمران ہوتا تھا جو اس ایک ملک یا ان ممالک میں اپنی حکمرانی نافذ کرتا تھا اور دوسرے کی حکمرانی یہاں نافذ نہیں ہوتی تھی۔ اور نہ ہی ایک ملک کے لوگ دوسرے ملک کے حاکم کے مرہون منت ہوتے تھے، یہی تاریخی حقیقت ہے اور موجودہ حالات کیلئے موزوں ہے اور اسلامی ممالک کے پھیلاؤ اور وسعت کی صورت حال میں شرعی قواعد کے ساتھ مناسبت رکھتی ہے۔