انتہاپسندی اور دہشتگردی
Question
تطرف اور ارهاب کسے کہتے ہیں؟
Answer
لفظ " التطرف " طرف سے نکلا ہے، جب کوئی چیز کسی ایک سمت اورایک طرف ہو جاۓ تو عربی میں کہتے ہیں " تطرَّف الشيء " یعنی جب وہ وسطیت حدِ اعتدال سے ہٹ کر انتہا پر چلی جاۓ، اسی طرح متشدد جماعتوں کو "المتطرفة" یعنی انتہاپسند کہا جاتا ہے کیونکہ وہ وسطیت چھوڑ دیتی ہیں اور حدِ اعتدال سے تجاوز کر جاتی ہیں اور اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: "اور اسی طرح ہم نے تمہیں امتِ وسط بنایا ہے" [البقرة: 143].
اور "الإرهاب" عربی میں ڈرانے اور دہشت پھیلانے کو کہتے ہیں استعمال کے اعتبار سے اس لفظ کے دو پہلو ہیں:
ایجابی پہلو: اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَإِيَّايَ فَارْهَبُون﴾ "اور مجھ ہی سے ڈرو" [البقرة: 40]، اس لئے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کو وعدہ توڑے سے ڈراتا ہے۔ اسی طرح نبی اکرم ﷺ کی دعاء ہے: «وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ... میں نے تیرے ثواب کی توقع اور تیرے عذاب کے ڈر سے تجھے ہی پشت پناہ بنا لیا۔ ».
سلبی پہلو: فرمانِ الٰہی ہے: : ﴿قَالَ أَلْقُوا فَلَمَّا أَلْقَوْا سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْهَبُوهُمْ وَجَاءُوا بِسِحْرٍ عَظِيمٍ﴾ یعنی " کہا تم ڈالو، پس جب انہوں نے ڈالا تو لوگوں کی نظر بندی کردی اور انہیں ڈرایا اور ایک طرح کا بڑا جادو دکھایا" اسی سے ان غیر قانونی جماعتوں کو بھی ارہابی یعنی دہشتگرد کہا جاتا ہے جو اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر قتل کے ذریعے اور حکومتوں اور لوگوں کے خلاف تخریب کاری کر کے تشدد کا راستہ اختیار کرتی ہیں۔