داعش ایک دہشت گرد تنظیم

Egypt's Dar Al-Ifta

داعش ایک دہشت گرد تنظیم

Question

کیا داعش (مرجف) یعنی دہشت گرد تنظیم ہے؟

Answer

(داعش) کے نام سے جانی جانے والی تنظیم نہ صرف دہشت گردوں میں سے ایک ہے، بلکہ یہ ہر اس شخص کیلئے ایک رول ماڈل اور واضح مثال ہے جو مکمل طور پر دہشتگرد ہو، لہذا اگر داعش دہشت گرد گروہ نہیں تو پھر کون دہشت گرد ہے؟!بہت سی خبریں، واقعات اوران کی اپنی لکھی ہوئی کثیر کتابیں بغیر کسی شک کے قطعی طور پر یہ بتاتی کہ دورِ حاضر میں دہشتگردی سے متصف ہونے کے سب سے زیادہ حقدار یہی لوگ ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کی تکفیر کی، ان کا خون بہایا، ان کی عزتیں پامال کیں، اور ان کا مال لوٹے۔ یہ سب اس خیال میں کہ جو علاقے ان کے تابع نہیں وہ کفر کی سرزمینیں ہیں، انہوں نے اپنے ماننے والوں پر اپنے زیر کنٹرول علاقے کی طرف ہجرت کرنا بھی واجب کر دیا ہے۔

گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں لوگوں کے اوصاف بیان فرما رہے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آخری زمانہ میں کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو کم عمر، اور بیوقوف ہوں گے۔ باتیں وہ کہیں گے جو دنیا کی بہترین بات ہو گی۔ لیکن اسلام سے اس طرح صاف نکل چکے ہوں گے جیسے تیر جانور کے پار نکل جاتا ہے۔ ان کا ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، تم انہیں جہاں بھی پاؤ قتل کر دو، کیونکہ ان کے قتل سے قاتل کو قیامت کے دن ثواب ملے گا۔   [متفق عليه].

Share this:

Related Fatwas