دہشت گرد جماعتِ اخوان تمام دہشت گرد جماعتوں اور دورِ حاضر کے خوارج کی اصل ہے
Question
دہشت گرد جماعتِ اخوان کو تمام دہشت گرد جماعتوں اور دورِ حاضر کے خوارج کی اصل کیوں کہا جاتا ہے؟
Answer
فکری جہت سے حسن البنا کے نظریات اور سید قطب کی البنا اور مودودی سے متاثر تحریریں مشرق و مغرب میں دہشت گرد گروہوں کیلئے متاثر کن امور ہیں، خاص طور پر دو کتابیں (معالم في الطريق) اور (في ظلال القرآن)۔ حسن البنا اور سید قطب جدید تاریخ میں ان گروہوں کے روحانی باپ کا درجہ رکھتے ہیں۔
جہاں تک تاریخی پہلو کا تعلق ہے، اخوان کے جرائم جدید دور میں پہلے دہشت گردانہ جرائم تھے۔ پچھلی صدی کی چالیس کی دہائی میں انہوں نے دو وزرائے اعظم اور عدلیہ کے ایک مشیر کو قتل کیا! پچاس کی دہائی میں انہوں نے جمہوریہ مصر کے صدر جمال عبدالناصر مرحوم کو قتل کرنے کی کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب ہونے کے قریب پہنچ گئے تھےاور صدر محمد انور سادات مرحوم کے قتل سے بھی ان کا گہرا تعلق ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں کے بہت سے بانیوں اور ارکان کے اخوان سے مضبوط تعلقات ہیں، مثال کے طور پر: (تکفیر والحجرہ) تنظیم کے بانی شکری مصطفیٰ جماعتِ اخوان کے ایک رکن کے داماد تھے۔ اور اسے 1965ء میں اخوان کے کچھ ارکان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، تب تک اس نے اپنی تنظیم نہیں بنائی تھی۔