دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے ...

Egypt's Dar Al-Ifta

دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مصری ریاست کی کوششیں۔

Question

دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مصری ریاست کی کوششیں۔

Answer

مصر ہر سطح پر دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے، سیکورٹی سطح پر، مصری سیکورٹی سروسز اس کام کو مکمل طریقے سے مانیٹرنگ کر کے، سپلائی لائنوں کو کاٹ کر اور پیشگی حملے کر کے سر انجام دے رہی ہیں۔اور تاریخ میں یاد رہنے والی قربانیاں دے کر بہادری کی بہترین مثالیں قائم کررہی ہے۔سماجی سطح پر متعلقہ حکام دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہونے  والے خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں اور ان کی مالی اور اخلاقی مدد کر رہے ہیں اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے نقصانات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ اور جہاں تک علمی اور فکری سطح کا تعلق ہے، تو مذہبی ادارے -جن میں دار الافتاء سرفہرست ہے- اس پہلو پر کام کر رہے ہیں اور مذہب اور وطن کے تئیں اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔مصری دار الافتاء  نے کئی رصد گاہیں اور مراکز شروع کیے  ہیں جو تمام طرق اور ذرائع خصوصاً سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے انتہا پسند مذہبی آراء اور فتووں کا مقابلہ کرنے، روشن خیال اعتدال پسند فکر کو پھیلانے، اور نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، اسی طرح متعدد علمی اور دعوتی قافلے اور اقدامات شروع کئے ہیں اوراس سلسلے میں  کانفرنسز بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

Share this:

Related Fatwas